پنجاب پیرا میڈیکس الائنس گنگا رام کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ، ریلی بھی نکالی
لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA)اور پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے چوتھے روز بھی سروس سٹرکچر کے مکمل طور عمل درآمد نہ ہونے پر سر گنگا رام ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی بعد ازاں مذاکرات ہونے پر ملازمین نے 48گھنٹے کے لئے احتجاج موخر کرنے کا اعلان کیا۔ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA) لاہور ڈویژن اور گوجرانوالا ڈویژن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا 20 اپریل کے دھرنے کے سلسلے میں اہم اجلاس جناح ہسپتال میں ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد ، ترجمان /آرگنائزر شعیب انور چوہدری نے شرکت کی۔