• news

یمن بحران عالمی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل کرینگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان  نے یمن  کے حوالہ سے  سلامتی کونسل  کی پابندیوں پر عملدرآمد کے  حوالہ سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ جمعہ  کے روز دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان  اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے یمن کے حوالے سے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر مکمل عملدرآمد کرے گا جس کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔  اقوام متحدہ کی یمن کے حوالے سے منظور کی گئی قرارداد نمبر 2140(2014), 2204(2015)  اور  2216 (2015)پر عملدرآمد کیلئے وزارت خارجہ کی طرف سے ایک ایس آر او جاری کردیا گیا ہے جس کا نمبر 324(I)/ 2015 ہے۔ اس قرارداد کے تحت  یمن  کے حوثی باغیوں  کے  اثاثہ جات منجمد کرنا، سفری پابندیوں میں تعاون کرنا  اور انہیں  اسلحہ کی فراہمی  پر پابندی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن