• news

ژی جن پنگ کے دورہ میں متوقع معاہدے چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک بن جائیگا

اسلام آباد (آن لائن) چینی صدر کے دورہ پاکستان میں ہونے والے معاہدوں کے بعد چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آ جائے گا اس وقت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 12.8 بلین (ارب) ڈالر ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ملکی تاریخ میں کسی بھی ملک کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیراعظم 2018ء کے الیکشن سے قبل ملک سے توانائی بحران خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لئے وزیراعظم کی ترجیح پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں توانائی کا بحران کا حل ہے۔ 15 بلین ڈالر کی لاگت سے 10400 میگاواٹ بجلی کی پیداوار منصوبہ 2018ء تک ہر صورت میں نیشنل گرڈ میں شامل کرنا وزیراعظم کی ترجیحی ہے۔ معاشی ، ترقیاتی اور عسکری نوعیت کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری کا حجم 58 بلین ڈالر سے زائد ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن