• news

چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی سکیورٹی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) گزشتہ روز پاک چین اکنامک کوریڈور پراجیکٹ پر بریفنگ کے دوران وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک سوال کے جواب میں بتایا پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے پر کام کرنے والے چینی ماہرین انجینئرز اور دوسرے ورکرز کی سکیورٹی کے لئے وزیراعظم نے ایک خصوصی سکیورٹی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے سپیشل سکیورٹی فورس فوج کے تعاون سے بنائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن