حکومتی ادارے ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، شہری مشکل میں ہیں: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے کوائف کی تصدیق کے نام پرپاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کیخلاف دائر درخواست کا تحریری عبوری فیصلہ جاری کردیا۔فاضل عدالت نے قرار دیا ہے کہ حکومتی ادارے ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ کوائف کی تصدیق انٹیلی جنس بیورو نے کرنی ہے یا سپیشل برانچ نے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تصدیق کے نام پر پاسپورٹ بنانے میں تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے۔ وزارت داخلہ عملی اقدامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرئے۔تفصیلی رپورٹ پیش نہ کی گئی تو سیکرٹری وزارت داخلہ 30 اپریل کو خود عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دیں۔
ہائیکورٹ/ حکومتی ادارے