امریکہ : مشعل اوباماکو بندریا سے تشبیہ دینے والا ٹی وی میزبان نوکری سے فارغ، وائٹ ہائوس کا تبصرے سے گریز
واشنگٹن (آن لائن) امریکن فرنچ ٹی وی کے میزبان نے خاتون اول مشعل اوباما کو بندریا سے تشبیہ دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے یونی ویژن نیٹ ورک کے میزبان روڈنر فیگیورا کو اس وقت نوکری سے نکال دیا گیا جب انہوں نے مشعل اوباما کے بارے میں تعصبانہ کلمات ادا کرتے ہوئے انہیں ہالی ووڈ فلم ’’پلانٹ آف دی ایپس‘‘ کا ایک کردار قرار دیا۔ بعدازاں یونی ویژن کے ترجمان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا بیان ہماری پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ دوسری جانب ٹی وی میزبان نے اوباما کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنے بیان پرشرمندگی اور معذرت کی جب کہ وائٹ ہاوس نے تبصرے سے گریز کیا ہے۔
مشعل اوباما/ تشبیہ