روس پاکستان کو ایل این جی کی پائپ لائن کے لئے 2 ارب ڈالر قرضہ دے گا
اسلام آباد (آن لائن) روس پاکستان کو ایل این جی کی پائپ لائن کے لئے 2 ارب ڈالر قرضہ دے گا اور اس حوالے سے دونوں ملکوں نے معاہدے کو حتمی شکل دیدی ہے۔ یہ رقم اس پائپ لائن پر خرچ کی جائے گی جس کے ذریعے کراچی سے لاہور تک ایل این جی ٹرانسپورت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس سے روسی کمپنیز کو پائپ لائن تعمیر کرنے کے لئے ٹھیکہ دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق باضابطہ معاہدہ طرفین کے درمیان اگلے ہفتے متوقع ہے اور پاکستان روس کی ایک فرم کے ساتھ کمرشل معاہدے پر دستخط کرے گا تاکہ 1100 کلو میٹر لمبی پائپ لائن تعمیر کی جا سکے۔