اسرائیلیوں کے سامنے ڈٹ جانے والا5سالہ بچہ
مغربی کنارا(نیٹ نیوز) سکول جانے کی عمر کا یعنی پانچ سالہ یہ بچہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران چھ مسلح پولیس اہلکاروں کو اپنے سامنے دیکھ کر بھی نہیں ڈرا اور اکیلا ہی ان پر پتھرائو کرتا رہا۔ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں چھوٹا سا بچہ مکمل فوجی لباس میں اسرائیلی اہلکاروں پر پتھرائو کرتا رہا۔ اسرائیلی اہلکار ہیلمٹوں اور حفاظتی جیکٹیں پہنے ہوئے تھے اور حیرت زدہ انداز میں بچے کو خود پتھر مارتے دیکھتے رہے۔ وہ بچہ کچھ دیر تک اہلکاروں پر پتھرائو کرتا رہا اور پھر بھاگ کر واپس چلا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قیدیوں کے قومی دن کے موقع پر ہورہا تھا جس کے دوران اسرائیلیوں نے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں سے احتجاجی ہجوم کو منتشر کردیا۔