• news

ہائیکورٹ: ریویو بورڈ نے کالعدم تنظیم کے 2 ارکان کی نظربندی میں 90 روز توسیع کی منظوری دیدی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ نے کالعدم تنظیم کے دو ارکان ملک عثمان اسحاق اور حق نواز کی نظر بندی میں 90 روز توسیع کی محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست منظور کرلی، نظرثانی بورڈ کے روبرو کالعدم تنظیم کے دونوں ارکان کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا، سرکاری وکیل نے بورڈ کو آگاہ کیا دونوں کو بھکر میں اشتعال انگیز تقریریں کرنے پر نقص امن کے خدشے پر نظر بند کیا گیا جبکہ ان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات بھی درج ہیں، عوامی مفاد میں دونوں کی نظربندی میں مزید توسیع کا حکم دیا جائے، ملک اسحاق اور حق نواز کے وکلاء نے بورڈ کو آگاہ کیا کہ انہیں سیاسی اور انتظامی دبائو پر نظر بند رکھا گیا ہے پولیس کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت اور شواہد موجود نہیں، بورڈ نے حکومت کو حق نواز کے اہل خانہ کو15 جبکہ عثمان اسحاق کے اہل خانہ کو 25ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن