عالمی برادری غیرقانونی تارکین وطن کو خطرناک سفر سے روکنے کیلئے اقدامات کرے: پوپ
ویٹکین سٹی (نیٹ نیوز) پوپ فرانسس نے بین الاقوامی برادری اور یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بحیرہ روم عبور کرکے یورپ میں داخل ہونے کے خواہشمند لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو اس خطرناک سفر سے روکنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کریں۔ انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن کی جان بچانے پر اٹلی کا شکریہ ادا کیا۔ اٹلی کے کوسٹ گارڈ حکام نے گزشتہ ہفتے بحیرہ روم سے 10ہزار تارکین وطن کو بچایا تھا۔ پوپ فرانس اٹلی کے دورے پر ہمیں جہاں انہوں نے اٹلی کے نومنتخب صدر سارجو میٹریلا سے ملاقات کی۔