• news

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں کانسٹیبل پر تشدد کا نوٹس لے لیا‘ ایس ایچ او معطل ایس پی‘ ڈی ایس پی کوشوکاز نوٹس دینے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیرداخلہ چوھدری نثار علی نے اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ مذکورہ اہلکار کو چند نوجوانوں نے روڈ کے وسط میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا بروقت کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او شالیمار معطل، ڈی ایس پی اور ایس پی کو عہدوں سے ہٹا کر شو کاز نوٹس جاری کر نے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسران جو اپنے فرض شناس اہلکاروں کی عزت کا تحفظ نہیں کر سکتے انہیں اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کا کوئی حق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن