متحدہ اور تحریک انصاف ضمنی الیکشن کو میدان جنگ نہ بنائیں، دھاندلی ہوئی تو چھپ نہیں سکے گی: خورشید شاہ
اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ضمنی الیکشن کو میدان جنگ نہ بنائیں، دھاندلی ہوئی تو چھپ نہیں سکے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 246 ایم کیو ایم کا حلقہ رہا ہے۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ملکر لڑتے تو کانٹے دار مقابلہ ہوتا۔