الیکشن کمشن کا اجلاس کل طلب، خیبر پی کے میں بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کرانے کا جائزہ لیا جائیگا
اسلام آباد(آن لائن) خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کرانے کی درخواست پر الیکشن کمشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ وزیراعلٰی خیبر پی کے نے صوبے میں بلدیاتی میں انتخابات بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کیلئے الیکشن کمشن کو درخواست دی تھی، الیکشن کمشن نے کل کے اجلاس میں نادرا حکام کو طلب کیا ہے۔ نادرا حکام خیبر پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے پریزنٹیشن دیں گے، جس کے بعد خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔