مستحکم اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے: امریکی قونصل جنرل
کراچی(آن لائن )کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی کے اثرات پورے سینٹرل ایشیاء پر بھی مرتب ہونگے۔ یہ بات ا نہوںنے گزشتہ روز کورنگی ایسوی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پرکہی۔