• news

چاند نظر نہیں آیا‘ یکم رجب المرجب کل شب معراج 16 مئی کو ہو گی: مفتی منیب الرحمان

کراچی (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے رجب المرجب 1436ھ کا چاند نظر نہیں آیا‘ یکم رجب (کل) برورز منگل 21 اپریل کو ہو گی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا شب معراج 16 مئی (ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب) کو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن