شیراکوٹ: آٹے کی پیٹی میں چھپنے والا 7 سالہ بچہ دم گھٹنے سے ہلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر) شیراکوٹ کے علاقہ میں 7 سالہ بچہ کھیل کے دوران آٹے کی پیٹی میں چھپ جانے سے دم گھٹ کر ہلاک ہو گیا۔ ورثاء نعش کو تدفین کیلئے آبائی گاؤں لے کر روانہ ہو گئے۔ شیراکوٹ بس اڈا کے قریب رہائش پذیر شوکت کا 7سالہ بیٹا لڈو اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اس دوران وہ آٹے کی پیٹی میں چھپ گیا اور گھر والے اسکو تلاش کرتے رہے، اعلانات کروائے گئے، چند گھنٹوں بعد آٹے کی پیٹی کو چیک کیا گیا تو اندر لڈو مردہ حالت میں پڑا تھا۔