• news

شاہدرہ ہسپتال کے لیبر روم میں آتشزدگی سے بھگدڑ ، مریض دربدر

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ ہسپتال میں سرکٹ شارٹ ہوجانے کے باعث لیبر روم میں آگ لگ گئی۔ کمرے میں دھواں بھرنے سے عملے اور عورتوں اور بچوں کا دم گھٹ گیا۔ مریضوں کو دوسرے وارڈوں میں شفٹ کیا گیا۔ آگ لگنے سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو اور واپڈا کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے لیبر روم میں بجلی کے تاروں میں آگ لگی جس سے اے سی جل گیا اور آگ پھیلنے لگی۔ دھواں اتنا زیادہ تھا کہ پورے لیبر روم میں دھواں بھر گیا جس سے مریض اور سٹاف کو دھویں کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتال کے ایم ایس اور سرکاری ایمبولینس بھی غائب تھی۔ ہسپتال کے عملے نے ایم ایس کو فون کے ذریعے بلوایا۔ ہسپتال شاہدرہ میں سکیورٹی کا نظام انتہائی ناقص ہے۔
شاہدرہ ہسپتال

ای پیپر-دی نیشن