• news

شہر کے مختلف علاقوں میں 37 لاکھ کے ڈاکے، 7 کاریں، 19 موٹر سائیکلیں چوری

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں 37 لاکھ کے ڈاکے، چوریاں، شہری 7 کاریں 9 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ معلوم ہو اہے ڈیفنس اے ایچ بلاک کے علاقہ میں جاوید کے گھر سے 15لاکھ روپے کی نقدی و زیورات، شاہدرہ ٹائون جمیل پارک کے علاقہ میں عمران کے گھر سے 6لاکھ روپے، ڈیفنس اے ایکس بلاک کے نعیم میر کے گھر سے 5لاکھ روپے، سبزہ زار کے علاقہ میں کاشف کی دکان سے 5لاکھ روپے کے موبائل نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ جبکہ ڈاکوئوں نے سٹی رائیونڈ کے علاقہ میں حنیف کے گھرسے 2 لاکھ 85 کی نقدی و زیورات، کا ہنہ ہی میں کلو والی حویلی کے قریب رمضان سے مو ٹر سا ئیکل، مو بائل و نقدی، مینار پاکستان کے قریب سے منیر سے11ہزار روپے و موبائل، گرین ٹائون سی بلاک کے علاقہ میں آمنہ کے گھر سے دو لاکھ 80ہزار کی نقدی و زیورات لوٹ لئے لاری اڈہ کے علاقہ سے اقبال،شاہدرہ سے اعجاز، اسلامپورہ سے مبشر، شاد باغ سے پرویز،مسلم ٹائون سے طارق، وحدت کالونی سے ریاض، ساندہ سے نوید، گلشن راوی سے زاہد، ڈیفنسAسے طارق،ہربنس پورہ سے عمرخان، فیصل ٹائون سے صغیر، جوہرٹائون سے اویس،فیکٹری ایریا سے شیخ ابوبکر،غالب مارکیٹ سے رانا فراز، لیاقت آباد سے راحیل،احمد نواز گل اورنیعم احمد،کوٹ لکھپت سے نوید اقبال اور کاہنہ سے اللہ دتہ کی موٹرسائیکلیںجبکہ فیصل ٹائون سے رومیل، شادمان سے شاہدہ پروین، گرین ٹائون سے عبداللہ غالب مارکیٹ سے اعجاز، گارڈن ٹائون سے زوہیب، اقبال ٹائون سے خالد اور لیاقت آباد کے علاقہ سے عقیل کی کاریں چوری کر لیں گئیں۔
وارداتیں

ای پیپر-دی نیشن