• news

رحیم یار خان: شادی میں زہریلی شراب پینے سے دو افراد جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک

رحیم یار خان (اے پی پی) شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ2 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بستی عبدالستار کے امام بخش واحدی اور بستی لعل بخش کے ہاشم اور بھلو میاں وغیرہ نے شادی میں شراب نوشی کی جس کے باعث چاروں کی حالت غیر ہو گئی۔ اسی دوران امام بخش اور واحدی زہریلی شراب کے باعث دم توڑ گئے جبکہ ہاشم اور بھلو میاں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن