• news

خیبر پی کے کا الیکشن کمشن جانبدار ہے، مستعفی ہوجانا چاہئے: زاہد خان

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں سینٹ الیکشن میں 8 سفید پرچیاں نکلیں، الیکشن کمشن کو تحقیقات کی توفیق نہ ہوئی۔ الیکشن کمشن کو صرف کراچی کا ضمنی انتخاب نظر آ رہا ہے۔ الیکشن کمشن کو سراج الحق کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کرانا نظر نہیں آ رہا۔ خیبر پی کے کا الیکشن کمشن جانبدار ہے۔ خیبر پی کے الیکشن کمشن کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ خیبر کے میں 5 مارچ کو سینٹ الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشن 5 گھنٹے بند رہا۔

ای پیپر-دی نیشن