سپریم کورٹ کے عدالتی ہفتہ کیلئے 5 بنچ تشکیل
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک نے آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے 5 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں، بنچ اول میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر، بنچ دوئم میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، بنچ سوئم میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس اعجاز اسلم خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمن، بنچ چہارم میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم جبکہ بنچ پنجم میں جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل ہو گا۔