اٹک خورد: نامعلوم افراد نے ذہنی معذورنوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا
اٹک خورد (آن لائن) نامعلوم افراد نے معذورنوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد صدیق نے تھانہ صدر حسن ابدال میں ایف آ ئی آ رد رج کر ائی ہے کہ میرا بڑا بیٹا ظفر اقبال جس کا ذہنی تواز ن درست نہ ہے صبح 11بجے گھرسے نکلا شام تک واپس نہ آیا تو ہم اُس کی تلاش شروع کی جب ہم ہرو پل کے قریب پہنچے تو نیچے دیکھا کہ میرے بیٹے کی نعش پڑی تھی جس پر تشدد کے نشان تھے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔