این اے 108 میں ٹکٹ دینے کیلئے تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 کے ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے اس حلقے سے نااہل ہونے والے ایک سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اعجاز کے بھتیجے چودھری عادل امتیاز مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے اس حلقے سے سابق رکن قومی اسمبلی طارق تارڑ اور سابق رکن قو می اسمبلی ظفر اللہ تارڑ نے بھی سیٹ کے لئے درخواست دے رکھی ہے ۔ پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ توقع ہے کہ آج پیر کو حتمی امیدوار کا اعلان کر دے گا۔