چکوال: میرج ہال کی لفٹ سے گر کر باراتی جاں بحق
چکوال (ننامہ نگار) چکوال شہر کے چوآسیدن شاہ چوک میں شادی کی ایک تقریب میں ایک شخص لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ میرج ہال کی انتظامیہ کی نااہلی اور روایتی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔محلہ علی مسجد کے رہائشی حاجی محمد اسلم شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعدرائل میرج ہال سے نیچے آنے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئے تو لفٹ نیچے آنے کی بجائے خراب ہونے کی وجہ سے اوپر چلی گئی اور دروازہ کھلتے حاجی اسلم رائل میرج ہال کی تیسری منزل سے نیچے جا گرے اور موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انتظامیہ نے مالکان کے خلاف کاروائی کرنا گوارہ نہیں کیا۔جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔