حکومت سفارتی محاذ پر بھارتی دہشت گردی بے نقاب کرے: جماعت اہلسنت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنت نے سرینگر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں برسانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشمیریوں پر بھارتی تشدد بد ترین ریاستی دہشت گردی ہے۔حکومت پاکستان سفارتی محاز پر بھارت کی اس دہشت گردی کو بے نقاب کرے۔حران خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میںکیا۔