سیاسی مداخلت ختم کئے بغیر کھیلوں میں ترقی ممکن نہیں : جاوید یوسف
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں کھیلوں کے شعبہ میں سیاسی عناصر اور نان پروفیشنل افراد کی آمد اور کہو کچھ اور کرو کچھ کی پالیسی جاری رہے گی اس وقت تک کسی کھیل کے شعبہ میں ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی، لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اور ایک بڑے ادارے کے بورڈ آف گورنر کے رکن جاوید یوسف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حکومتوں کو کھیلوں کے اداروں میں اپنی پسند کے افراد کی تعیناتی بھی ایک کڑی ہوتی ہے۔ کھیلوں کے شعبہ میں سیاسی عناصر اور نان پروفیشنل لوگوں کی تعیناتی کا مقصد ان کو مالی فائدہ پہنچانا ہوتا ہے اور اس کے اثرات کھیلوں اور کھلاڑیوں پر بھی پڑتے ہیں۔