• news

4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلز 25 اپریل کو ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا میںہونے والے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا انتخاب 25 اپریل کو ایک روزہ ٹرائل کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو باقاعدہ ٹرائلز کے لئے لاہور میں مدعو کر لیا جس میں چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی ممبران میں ارشد علی چوہدری، ایاز محمود، خالد بشیر اور مصدق حسین شامل ہیں۔ چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ جس میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، معاون کوچز سمیر حسین، شفقت ملک، ناصر علی کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن