• news

مصباح الحق اور یونس خان ٹیسٹ سیریز کیلئے کل بنگلہ دیش جائیں گے

 لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم  کے کپتان مصباح الحق اور سنیئر بلے باز یونس خان سیریز میں حصہ لینے کے لئے کل 24 اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہونگے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز  28 اپریل  سے ہوگا۔قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ  ٹیسٹ سکواڈ میںبابر اعظم ، محمد حفیظ، سمیع اسلم، مصباح الحق، اسد شفیق، اظہر علی، یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقاربابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان اور راحت علی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن