انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی
کراچی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق 2014 میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں احمد حسن عرف معاویہ، سعود الطاف اور محمد نعیم کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں تینوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔