• news

پاکستان کو امریکی فوجی سامان کی مجوزہ فروخت سے خطے میں تصادم کو ہوا ملے گی‘حسین حقانی کی درفنطنی

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہیلی کاپٹروں اور میزائلوں سمیت ایک ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی مجوزہ فراہمی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں تصادم کو ہوا ملے گی، پاکستان دہشتگردوں سے نمٹنے میں ناکام ہو گیا ہے، امریکہ  کی جانب سے  مجوزہ طور پر فراہم کردہ ہتھیار پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہونے کی بجائے پاک ایران سرحد پر عسکریت پسندوں اور بھارت کے خلاف استعمال ہوگا، امریکہ پہلے اس بات کو یقینی بنائے کہ پاکستان ان ہتھیاروں کو ان مقاصد کیلئے استعمال کرے گاجن کے لئے یہ فراہم کیاگیا ۔ پیر کو امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں  لکھے گئے اپنے ایک   مضمون میں میمو سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی نے کہا پاکستان اپنے ملک میں دہشت گردوں کے چیلنج سے نمٹنے میں ناکام ہو گیا ہے اور اس کی وجہ اسلحے یا ہتھیاروں نہیں بلکہ قوت فیصلہ کی عدم موجودگی ہے۔ سابق سفیر نے کہا کہ امریکی ہتھیار شدت پسندی کے خلاف کم اور دشمن ملک کے خلاف زیادہ استعمال ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن