محکمہ لائیو سٹاک میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں تقرر و تبادلوں کے احکامات کا سلسلہ بد ستور جاری ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کے احکامات کے تحت ڈاکٹر مشتاق احمد زار ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرضلع خانیوال، ڈاکٹر محمد اشرف چیمہ کی گریڈ 19میں ترقی ، ڈاکٹر محمد نذیرعارف ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال سلانوالی ، ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان ایڈمن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر خالد رفیق وصیر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال بورے والا، ، ڈاکٹرعتیق الرحمٰن ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال ڈیرہ غازیخان، ڈاکٹر محمد سلیم ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال چنیوٹ، ڈاکٹر زاہد اقبال سینئر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال ساہیوال ، ڈاکٹر زاہد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک خوشاب، ڈاکٹرشاہد عظیم سینئر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال منکیرہ، ، ڈاکٹرمحمد ارشد عامر ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال رینالہ ڈاکٹرمحمدگلزارمیاں کو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کیا گیا۔