شی چن پنگ کا قائداعظم، اقبال کا خصوصی تذکرہ چینی محاورے، ضرب المثل کے حوالے دیئے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ سپیشل رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی چن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران شاعر مشرق علامہ اقبال کے 77ویں یوم وفات پر خاص طور پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا علامہ اقبال کی شاعری سے چینی عوام جاگے اور بیرونی قوتوں کے خلاف نبرد آزما ہوئے اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بالآخر آزادی کی نعمت حاصل کی۔ ٭چینی صدر نے کہا قائداعظم نے پاکستان کیلئے ایک شاندار اور خوشحال مستقبل کی پیش گوئی کی تھی۔ ٭چینی صدر نے اپنے خطاب میں چینی محاورہ اور ضرب الامثال کا حوالہ دیا اور کہا چین کا ایک محاورہ ہے ایک اچھا دوست عام دوست سے بہتر ہوتا ہے۔ ایک اور محاورہ بھی پیش کیا اور کہا جارحیت کرنے والا ملک کتنا ہی طاقتور ہو بالآخر ناکام ہوتا ہے۔