• news

فاسٹ بائولرسہیل خان زخمی، عمران خان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) فاسٹ بائولر سہیل خان دورہ بنگلا دیش کے ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کئے گئے تھے لیکن پٹھوں میں کچھائو کی وجہ سے وہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو چکے تھے اور اب پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں بھی سہیل خان حصہ نہیں لیں گے۔ ان کی جگہ عمران خان قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہونگے۔ عمران خان کو دورہ سری لنکا کے لئے اے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اب ان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بائولر ضیاء الحق اے ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ عمران خان اب تک تین ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن