• news

گوادر آواران: جھڑپیں‘ 2 اہلکار شہید‘ 8 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ+ چمن+ نصیر آباد+ پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال کر معافی مانگیں یا مرنے کو تیار ہوجائیںاور وہ ایف سی کے شانہ بشانہ امن دشمنوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عوام قیام امن کیلئے فورسز سے تعاون کریں جبکہ گوادر، آواران میں جھڑپوں کے دوران 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق گوادر  کے علاقے جیوانی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گردوں  کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔ جوابی فائرنگ سے 4  دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن  پسنی میں سول ایوی ایشن کے ائیر کنٹرول راڈار پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف کیا گیا جس کے دوران جھڑپ ہوگئی۔ دریں اثنا  آواران  میں سکیورٹی فورسز  کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز  نے جوابی کارروائی کی  جس سے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں  سے برآمد ہونے والا اسلحہ  قبضے میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں پشاور کے اندرون شہر میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں 71مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں11 افغانی بھی شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کے دوران 62 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ادھر ایف سی نے لورالائی کے علاقے انجرگ میں کارروائی کے دوران ڈی پی او پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد ہلاک ایک کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان ایف سی کے مطابق حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ڈی پی او شیرانی زخمی ہوئے تھے مزید براں پاک افغان سرحد کمال پوسٹ کے قریب ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے دو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے ایک ہزار رائونڈ، کلاشنکوف اور 5 میگزین برآمد کرلئے گئے ملزمان کا تعلق افغان سرحدی علاقے سپن بولدک سے  ہے۔کوہلو میں سول ہسپتال کے قریب کچرے کے ڈھیر میںچھپایا گیا دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ادھر سنجاوی کے علاقے اغبرگ میں ایف پی کے مطابق آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جنوبی وزیرستان کے رازین علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے دو جوان زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں  علاوہ ازیں آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان کو تباہ کرنے واکے عناصر کے خلاف ایف سی کی کاروائی جاری ہے اب دہشتگروں کے پاس دو ہی راستے ہیں ہتھیارڈال کر معافی مانگیں یا پھر موت کے لئے تیار ہوجائیں ہم بلوچستان کی نوے اور اسی کی دہائی کی امن و امان بحال کرنے میں جلد ہی کامیاب ہونگے اب دہشت گردوں کی تباہی اور بربادی اور ان کی موت ہو گی دہشت گرد حکومتی رٹ کو قبول کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو کر ملکی آئین کے تحت زندگی گزاریںبصورت دیگر فوج اور ایف سی ان کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی پبلک سکول کے افتتاح اور نصیرآباد ،جعفرآباد کے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی،میر عبدلغفور لہڑی،میر سلیم خان کھوسہ ،میر فائق جمالی ،میر محمد امین عمرانی ،میر اصغر علی عمرانی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآباد سردار چنگیز ساسولی،حاجی نثارخان کھوسو،حاجی اختیارخان کھوسو،و دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے شیر افگن نے کہا کہ نصیرآباد صوبے کا سرسبز وشاداب علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ محب وطن اور پاکستان سے محب کرنے والے لوگ ہیں نصیرآباد کی سیاسی زرخیزی نے یہاں سے ملک کو وزیر اعظم دیا انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر امن و مان کی بحالی میں روکاٹ ہیں اور علاقے کے عوام ایف سی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان مٹھی بھر عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔ضرب عضب کی کامیابی سے اب دہشت گردوں کی تباہی اور بربادی اور ان کی وموت ہو گی دہشت گرد حکومتی رٹ کو قبول کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو کر ملکی آئین کے تحت زندگی گراریں انہوں نے کہا کہ  تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث پانچ دہشت گردوں سمیت دیگر کو کیفرکردارتک پہنچایا گیا ہے باقی بھی نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام قیام امن کیلئے فروسز سے تعاون کریں۔

ای پیپر-دی نیشن