• news

پاکستان پرسوں 1300 میگاواٹ کے کاسا منصوبہ پر دستخط کریگا

اسلام آباد(عتیق بلوچ)  پاکستان 24 اپریل کو 1300میگاواٹ کاسا (سنٹرل ایشیا، ساؤتھ ایشیا) منصوبے کے  ماسٹر ایگریمنٹ اور بجلی خریداری معاہدے پر دستخط کرے گا۔ وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی سربراہی میں خصوصی وفد کل 23اپریل کو ترکی روانہ ہوگا، جون 2018ء میں کاسا منصوبے کے تحت درآمد کی جانیوالی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق کرغزستان اور تاجکستان کی جانب سے فراہم کردہ مجوزہ معاہدے کی قانونی ٹیم نے متعلقہ ممالک کیساتھ طویل مشاورت کے بعد منظوری دیدی ہے۔ تاجکستان اور کرغزستان سے 1300میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے حتمی معاہدوں کی دستاویز تیار ہوچکی ہیں۔ معاہدے پر پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور کرغزستان کے حکام  دستخط کریں گے۔ پاکستان کاسا منصوبے سے9.35سینٹ فی یونٹ بجلی خریدے گا۔

ای پیپر-دی نیشن