• news

صومالیہ: دوسرے روز ہوٹل پر خودکش حملہ، پولیس اہلکار، فوجیوں سمیت 10 ہلاک

موغا دیشو (رائٹرز) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجو نے بارودی گاڑی ریسٹورنٹ کی عمارت سے ٹکرا دی۔ 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ یہ دوسرے روز کی کارروائی ہے۔ ادھر ’’الشباب‘‘ کے فوجی کارروائیوں کے ترجمان شیخ ابو مصاب نے بیان میں کہا صدارتی محل اور وزارتوں کے اہلکار دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ انہیں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس افسر کرنل عثمان ابراہیم نے کہا مرنیوالوں میں پولیس اہلکار اور فوجی شامل ہیں۔ پولیس اہلکار نے بمبار پر فائرنگ کی لیکن بے سود، وہ بھی مارا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’’الشباب‘‘ کے رہنما احمد درایو اور انٹیلی جنس چیف مہد کراٹے کو دہشتگرد قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن