پکتیا: افغان فورسز سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ 19 مغوی ورکر بازیاب‘ حقانی نیٹ ورک ملوث تھا: وزارت داخلہ
کابل (رائٹرز) افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے گزشتہ روز اغوا کئے گئے بارودی سرنگیں تلف کرنے والے 19 افراد کو بازیاب کرا لیا۔ نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے بیان میں بتایا انہیں صوبہ پکتیا سے یرغمال بنایا گیا تھا۔ اس واقعہ میں حقانی نیٹ ورک ملوث تھا۔ ادھر وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا قبائلی سرداروں کی ثالثی کے نیتجہ میں ان مزدوروں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ گزشتہ روز افغان حکام نے ان کے اغوا کا الزام طالبان پر عائد کیا تھا جبکہ طالبان نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔