عشرت العباد نے کسی زیادتی کی مذمت نہیں کی: الطاف حسین نے گورنر سندھ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
کراچی (آن لائن) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کامتحدہ سے کو ئی تحریکی اورتنظیمی تعلق نہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے نمائندے تھے اور آج بھی ہیں۔ ڈاکٹرعشرت العباد کبھی بھی ایم کیوایم کیگورنر نہیں تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ تمام گرفتاریاں ،ماروائے عدالت قتل، گور نر سندھ کے دور میں ہوئے، 90 پر، میری بڑی بہن کے گھر چھاپہ مارا گیا، میرے گھرپرچھاپا مارا گیا لیکن عشرت العباد نے اسکی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عشرت العباد سے کسی ریلیف یارعایت کی امید نہ رکھی جائے۔ ساتھی اب کسی تعاون کے لئے گورنرسندھ کی طرف نہیں دیکھیں گے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ میرا کیس لندن میں ختم ہو جائے تو کل کراچی واپس آجاوں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کا کہنا تھا کہ کارکن خوفزدہ ہو کر گھر میں بیٹھنا چاہتے ہیں تو بیٹھ جائیں ، انہیں موت آجائے تو کارکن غم نہ کریں، الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے پچیس سال سے لندن میں بیٹھ کر متحدہ کی قیادت سنبھالی اب بھی سنبھال سکتے ہیں۔