عمرہ زائرین کے قیام کی مدت 15 روز‘ ویزہ فیس میں 12 ہزار اضافہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے قیام کی مدت 15روز کردیا جبکہ عمرہ کیلئے حجاز مقدس جانیوالوں کیلئے ویزہ چارجز بھی بڑھا دیئے گئے۔ فیصلے کے مطابق اب عمرہ پر جانیوالے شخص کی ائرلائن بکنگ 15روز کی ہونی چاہئے، تب ہی اسے ویزہ مل سکے گا، جبکہ رجب کا چاند نظر آتے ہی سعودی کمپنیوں نے ویزہ فیس میں تقریبا 12ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ، جس کے بعد اب 27 ہزار روپے ویزہ فیس وصول کی جائیگی اضافہ سے قبل ویزہ فیس 15سے 18ہزار روپے تھی۔ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ویزہ فیس میں کمی کے حوالے سے کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو رمضان میں سعودی کمپنیاں فی کس 70ہزار سے 1لاکھ روپے تک وصول کریں گی۔