• news

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (صباح نیوز) یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے جس کے مطابق پٹرول ایک روپیہ 67 پیسے اور ڈیزل دو روپے21 پیسے فی لٹر سستا ہو سکتا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے67 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے21 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت7 روپے20 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل کی قمیت میں1 روپے60 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل2 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔ رواں ماہ کے آخر میں اوگرا رووبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد نئی قمیتوں کا اطلاق ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن