• news

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 15 روپے کمی کا عندیہ دیدیا

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 15 روپے کمی کی جائے گی جس کے بعد 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 725 روپے اور اسکی پرچون قیمت 745 روپے ہو جائے گی۔ اس ضمن میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی مارکیٹ میں گندم کی نئی فصل آنے کے بعد ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن