دوسر اٹیسٹ :سیموئلز کی سنچری‘ ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 299رنزپر آئوٹ
گرینیڈا(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیزنے مارلن سیموئلز کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 299رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ سیموئلز 103‘کپتان دنیش رامدین 31‘جیسن ہولڈر 22اور بیشو30رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔براڈ نے چار ‘اینڈرسن ‘جارڈن نے دو دو جبکہ سٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔