• news

گورنر خیبر پی کے کی بغیر سکیورٹی کے پشاور صدر میں واک‘ شہریوں کا اظہار مسرت

 پشاور (بیورو رپورٹ)گورنرخیبرپی کے سردار مہتاب احمد خان گزشتہ سہ پہرکسی سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر اپنے چار سالہ پوتے کے ہمراہ پشاور صدرکی سڑکوں پر واک کرتے رہے گورنر کو غیرمتوقع طور پر اپنے درمیان پانے پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہارکیا جبکہ گورنر نے میڈیا کے سوالات کے جواب میںکہاکہ پاکستان بھر اور خصوصاً خیبرپی کے اور فاٹاکے عوام بہادری اور دلیری میں بے مثال ہیں جنہوں نے بدترین شورش اور بدامنی کا مقابلہ انتہائی جوانمردی سے کیا، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج اور سکیورٹی اداروں  کے بہادر افسروں اور جوانوں اور عوام کی قربانیوںکے نتیجہ میں بہت جلد امن قائم ہوگا، جاگرز اور ٹریک سوٹ میں ملبوس سردار مہتاب احمد خان فورٹ روڈ سے ایڈورڈزکالج روڈ اور وہاںسے مال روڈکے راستہ پشاور صدر پہنچے طویل عرصہ بعد صوبہ خیبرپی کے کے آئینی سربراہ اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے انتظامی سربراہ کاکسی پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیر پشاور صدرکی سڑکوں پر واک کرنے کا یہ پہلاموقع تھا جس نے پشاور صدرکے شہریوںکو خوشگوارحیرت سے دوچارکر دیا یہی وجہ تھی کہ گورنر سردارمہتاب احمد خان جب ایڈورڈز کالج کے قریب پہنچے توکالج کے عقبی میدان میںکھیلنے والے طلبہ انہیں دیکھ کر باہرآئے ا ورگورنر سے مصافحہ کیا گورنر نے ان طلبہ کی خیریت دریافت کی اور انہیں پڑھائی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بھی بھرپور اندازسے حصہ لینے کی تلقین کی۔ فورٹ روڈ،کالج روڈ اور مال روڈ پر واقع سکیورٹی فورسزکی ناکہ بندیوں سے گزرتے ہوئے گورنر نے یہاں تعینات جوانوںکے ساتھ مصافحہ کیا اور ان سے علیک سلیک کرتے ہوئے انکے حوصلوںکو بڑھایا۔ گورنر سردار مہتاب احمد خان راستہ میںعام شہریوںسے بھی ملے اور انکے ساتھ سلام دعاکی۔

ای پیپر-دی نیشن