• news

اقتصادی کوریڈور کے روٹ میں تبدیلی کی مزاحمت کرینگے: حامد اچکزئی، جعفر مندوخیل

کوئٹہ (رائٹر) سیاستدانوں نے شکایت کی ہے کہ چینی مدد سے اقتصادی کوریڈور سمیت 46 ارب ڈالر کے منصوبوں میں تبدیلی سے دو صوبوں کو فائدہ نہیں ہوگا۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم اس حوالے سے تبدیلی ہرگز قبول نہیں کرینگے۔ یہ بہت بڑی ناانصافی ہوگی اس کی مزاحمت کرینگے۔ سابق وزیر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ منصوبے میں تبدیلی کا زبردست ردعمل ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی روٹ میں تبدیلی کی مخالفت کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن