• news

ریونیو میں اضافہ، قبضہ گروپوں سے بچاؤ کیلئے شیخوپورہ میں سرکاری زمینوں کی فروخت کا فیصلہ

لاہور( میاں علی افضل سے )پنجاب حکومت نے ریونیو میں اضافہ اور قبضہ گروپوں سے سرکاری زمینوں کو بچانے کیلئے شیخوپورہ میں موجود زمینوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 17 مختلف علاقوں میں زمینوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں کمرشل اور زرعی زمینیں شامل ہیں انکو 25سے 30کروڑ روپے میں فروخت کیا جائیگا۔ فروخت کے حوالے سے انتظامات کا سلسلہ جاری آئندہ چند ہفتوں میں عملی طور پر فروخت کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔ بوڑد آف ریونیو کی جانب سے مختلف سرکاری زمینوں کی نشاندہی کے بعد رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی گئی ہے جس میں شیخوپورہ میں موجود ایسی سرکاری زمینوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو خالی پڑی ہیں۔ ان میں تحصیل مریدکے کے علاقہ اعوان مسلم میں خسرہ نمبر 76/26کی 36کنال 11 مرلہ زمین، تحصیل مریدکے کے علاقہ مست چک کے خسرہ نمبر 26، 28، 29 کی 110 کنال 7 مرلے، تحصیل مریدکے شری پور لبننہ کی 37کنال 2مرلہ، تحصیل فیروز والہ کے علاقہ چیزی کاکا کی 24کنال 4مرلہ، تحصیل فیروز والہ باباکول کے علاقہ کی36کنال 17مرلے، تحصیل شرقپور شریف کے علاقہ نور پورآرائیہ کے خسرہ نمبر 71کی 170کنال6مرلے، تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ خردبرد کی 12کنال، تحصیل شرقپور کے علاقہ قلعہ لال سنگھ کے خسرہ نمبر 57کی 489کنال 10مرلے، تحصیل مریدکے کے علاقہ ختیاں والاکے خسرہ نمبر 58کی 62کنال 18 مرلہ، تحصیل شری پور شریف کے علاقہ دینہ والا کے خسرہ نمبر 26کی 47کنال 8مرلے، تحصیل شرقپور شریف کی چک نمبر 16کے علاقہ کے خسرہ نمبر 94کی40کنال 9مرلے، تحصیل مریدکے کے کنال ریسٹ ہاوس کے خسرہ نمبر 81/27کی 32کنال، تحصیل مریدکے کے میٹھا سوجا ریسٹ ہاوس کے علاقہ کے خسرہ نمبر 99کی 61 کنال 17مرلہ، ریسٹ ہائوس جوئیہ والہ کے خسرہ نمبر 114کی 46کنال 18مرلہ، تحصیل شرق پور کے کینال ریسٹ ہائوس کے خسرہ نمبر 76کی 48کنال، تحصیل شرقپور کی چک نمبر10کے خسرہ نمبر 91کی 66کنال 6  مرلہ، مرح ریسٹ ہاوس کے خسرہ نمبر92کی 52کنال 4مرلے تحصیل شرقپور کے علاقہ کوٹ دینہ کے خسرہ نمبر 54کی45کنال زمین شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن