قصور: میٹر کاٹنے پر لیسکو سب ڈویژن الٰہ آباد میں کسانوں کی توڑ پھوڑ، ملازمین سے ہاتھا پائی
قصور (نمائند ہ نوائے وقت) میٹرکاٹنے پرکسانوںنے لیسکو سب ڈویژن الٰہ آباد میں توڑ پھوڑ اور ملازمین سے ہاتھا پائی کی نعرے لگائے۔ عدم ادائیگی پر کاٹے گئے میٹرو اپس کرنے کا کسان اتحاد نے مطالبہ کیا۔ پولیس ثالثی کا کردار ادا کرتی رہی لیسکو ملازمین نے ملزمان کی گرفتاری تک دفتر میں تالابندی کر کے احتجاجی کیمپ لگا دیا۔لیسکوسب ڈویژن الہ آباد کے ملازمین نے لاکھوں روپے عدم ادائیگیوں پر ٹیوب ویلوں کے کنکشن کاٹ کر میٹر اتار لئے جن کو لینے کے لئے کسان اتحاد کے ڈنڈا بردار کارکنان دفتر پہنچ گئے اور میٹروں کی واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا ہم کرنٹ بل ادا کریں گے بقایا جات جوں کے توں رہیں گے جس پر کارکنوں اور ملازمین میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔کسان اتحاد کے کارکنوں نے دفتر میں توڑپھوڑ شروع کر دی اور لائن سپرنٹنڈنٹ رائے مشتاق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس سب ڈویژن آفس پہنچ گئی اور ایس ایچ او الہ آباد راناعظمت حیات ثالثی کا کردار ادا کرتا۔ بعدازاں لیسکو ملازمین نے دفتر کو تالے لگا کر بند کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری تک دفتر میں کام بھی بند کر دیا۔ ملا زمین نے احتجاجی کیمپ لگا کر ملازمین نے بازئوں پر کالی پٹیاں اور کسان اتحاد کے کارکنوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ واپڈا یونین کے ڈویژنل چیئرمین ذیشان بھٹی نے کہا مزدوروں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ہم نے عدم ادائیگی اور بجلی چوری کرنے پر سپلائی منقطع کی ہے۔ جو میٹر کا ٹے گئے ہیں ان کے کھاتوں میںلاکھوں روپے کے واجبات ہیں جو وہ ادا نہیں کر رہے ہیں۔