بہاولنگر: 4 نامعلوم افراد نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا
بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) بہاولنگر میں چار نامعلوم افراد نے محنت کش کی پانچ سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔ چک نمبر 253/HL کا امین سرشام اپنے گھر سے کسی کام کاج کے لئے نکلا ہی تھا کہ اس کی پانچ سالہ بیٹی (الف) جو کھیل کود رہی تھی اچانک نامعلوم مسلح افراد گھس گئے اور بچی کو اغواء کر کے جنگل میں لے گئے جہاں چاروں ملزمان نے گینگ ریپ کیا اور بعد میں (الف) کو گولی مار کر قتل کر دیا۔