ایم ڈی اے نئی بھرتی میں 21ملازمین کو عمر میں رعایت دے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی بھرتیوں میں ان 21 ملازمین کو ترجیح دیکر عمر میں رعایت اور انکے تجربے کو پیش نظر رکھا جائے۔ عدالت نے واپڈا ملتان میں ورک چارج کے طور پرکام کرنیوالے21 ملازمین کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کو نمٹادی ہے۔