الٰہ آباد:کتے کے کاٹنے سے باپ جاںبحق، بیٹا شدید زخمی
الٰہ آباد/ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) آوارہ کتے کے کاٹنے سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ بیٹے کی حالت نازک ہونے پر لاہور ہسپتال ریفر مز دیا گیا، انتظامیہ لاعلم رہی۔ نواحی گائوں بھاگیوال میں ریٹائرڈ ماسٹر نذیر بلوچ اپنے بیٹے عبدالرزاق کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد جا رہے تھے راستے میں کھڑے ہوئے آوارہ کتے نے ان دونوں پر حملہ کر دیا جس سے نذیر ہسپتال میں پہنچ کر جاںبحق ہو گیا اس سے قبل کتے کے کاٹنے سے درجنوں افراد ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے جاںبحق ہو چکے ہیں سینٹری پٹرول اور سینٹری انسپکٹر کی عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ای، ڈی، او ہیلتھ قصورسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ویکسین کی دستیابی ڈائریکٹر کا کام ہے لہٰذا ان سے رابطہ کریں۔ اہل گائوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نااہل انتظامیہ کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔