• news

کشتی میں 6 ارب روپے کی ہیروئن لانیوالے پاکستانی سمگلروں کی شناخت کر لی‘ بھارتی گجرات کی پولیس کا دعویٰ

راجکوٹ (نیوز ڈیسک) بھارتی صوبے گجرات کے ساحلی شہر پروبندر میں پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 روز قبل سمندر میں 232 کلو ہیروئن سے لدی کشتی سمیت گرفتار ہونے والے 8 ملاح پاکستانی سمگلر ہیں جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے ان مبینہ پاکستانی سمگلروں کو پروبندر میں کرتی مندر پولیس تھانہ کے حوالے کر دیا۔ سمگلروں کی کشتی انڈین کسٹمز جبکہ ہیروئن اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کر دی گئی۔ انسپکٹر پولیس پروبندر سی کے پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہی گیروں سے پاکستانی کرنسی ملی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں انکے نام محمد بخش سندھی‘ ابا سندھی‘ محمد احمد ستار سندھی‘ مقصود مشین‘ محمد گنگوال‘ محمد یونس سندھی‘ محمد مولا بخش اور گل حسن سندھی ہیں۔ پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت 6 ارب روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن